اپٹپما فیصل آباد ریجن کی بطور احتجاج فیکٹریو ں کی بندش اور احتجاجی جلوس کی کال فی الحال ملتوی

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن ( اپٹپما) فیصل آباد ریجن کی جانب سے ٹیکسٹائل پروسیسنگ فیکٹر یوں پر 38-A اور 40-B شقوں کے اطلاق کے خلاف بطور احتجاج فیکٹریو ں کی بندش اور احتجاجی جلوس کی کال فی الحال ملتوی کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن ( اپٹپما) فیصل آباد ریجن کے سیکرٹری محمد اشرف بتایا گیا ہے کہ اپٹپما ہائوس میں مذکورہ ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کے ہنگامی اجلاس میں ممبران کی کثیر تعداد کی جانب سے تجویز دی گئی کہ حالیہ بجٹ کا بغور جائزہ لے کر ہی کوئی فیصلہ کیا جائے ۔ چنانچہ 30 اپریل بروز سوموار کی مجوزہ ہڑتال کی کال چند روز کے لئے موخر کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :