فیصل آباد، وفاقی بجٹ کوعوام دوست اور صنعت و تجارت دوست اور متوازن بجٹ قراردینا قبل از وقت ہے،حافظ شفیق کاشف ودیگر

اتوار اپریل 19:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) صدرانجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ،جنرل چوہدری محمود عالم جٹ اور سینئر ہنمائوںحافظ شفیق کاشف نے نئے وفاقی بجٹ کوعوام دوست اور صنعت و تجارت دوست اور متوازن بجٹ قراردینا قبل از وقت ہے تاہم انہوں نے بجٹ میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص نہ کرنے کوملک و قوم سے زیادتی قرار دیا صدرانجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس کوکم کیا گیا جبکہ ہمارا دیرینہ مطالبہ ودہولڈنگ ٹیکساور ریگو لیٹری ڈیوٹی کا مکمل خاتمہ تھا جسے نظر انداز کردی گیا انہوں نے کہا کہ طویل جد وجہد کے باوجود ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہ ہونے سے ملک کی محب وطن تاجر برادر ی نہ صرف مایوس ہے بلکہ محسوس کر رہی ہے کہ اگر موجودہ حکمرانوں نے تاجروں کا یہ مطالبہ منظور نہ کیااور انہیں ریلیف ہ دیا توعام انتخابات کے نتیجہ میں بننے والی نئی حکومت میں بھی ملک کی سا لمیت ،واحدانیت کو مضبوط بنانے اور اقتصادی صورت حال کو مستحکم بنانے والے تاجروں کومستقبل میں انتہائی گھٹن بحرا ن اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا تاجررہنمائوں نے نان فائلرز کی بینک ٹرانزکشن پر 0.06 فیصد ٹیکس کی شرح کو بھی کم کرکے 0.04 فیصد کرنے کو ناکافی قرار دیا اور کہا کہ فائلرز پر یہ ٹیکس مکمل طور پر ختم کیا جائے جبکہ نان فائلرز کیلئے اس کی شرح 0.02فیصد کی جائے۔

(جاری ہے)

سینئر تاجر رہنمائوں ، یعقوب اعوان ،عمران مجید ملک ،میاں اشرف مٹھو،شوکت اللہ چوہدری اعجاز ،شیخ خالد ،عمران بھٹی ،بلال ڈوگر،ایس ایم ایوب اور دیگر نے کہا کہ کندھوں پر بٹھا کر اقتدار میں لانے والی تاجر برادری کو مسلم لیگ کی حکومت نے ہمیشہ کی طرح آج بھی نظر انداز کیا جا رہا ہی ود ہولڈنگ ٹیکس کا طوق مفرور و ڈیفالٹر وزیر خزانہ اسحق ڈار نے تاجر روں کے گلے میں ڈالا ہے اس بھگوڑے کو گرفتار اور اسکی تمام جائیدادضبط کی جائے انہوں نے کہا کہ ملک سے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہ ہونے کی بڑی وجہ تاجر دشمن قوتوں کی سازشیں ہیں ہے کہ و د ہولڈنگ ٹیکس کی آڑمیں حکومت پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والے محب وطن تاجروں سے جوسرکاری بھتہ لے رہی ہے اسے واپس لیا جائے کیونکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ تاجروں کامعاشی قتل ہے اس ٹیکس کے خلاف تاجر برادری متحد ہوچکی ہے

متعلقہ عنوان :