فیصل آباد،مرزا مظہر صدیق بیگ کا اوگرا کی طرف سے پٹر ولیم کی قیمتوں میں مزیداضافہ کی تجویز اور شناختی کارڈ کی فیسوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) نائب صدر و فنانس سیکر ٹری انجمن تاجران سٹی فیصل آباداور کٹ پیس کلاتھ بورڈٹاٹا بازار فیکٹری ایریا کے سینئر وائس چیئر مین مرزا مظہر صدیق بیگ نے اوگرا کی طرف سے پٹر ولیم کی قیمتوں میں مزیداضافہ کی تجویز اور حکومت کی جانب سے شناختی کارڈ کی فیسوں میں اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے حکومت سے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیابصورت دیگر مہنگائی میں پسے ہوئے لوگوں کی اکثریت فیسوں میں اضافہ کی وجہ سے شناختی کارڈ نہیں بنوائے گی اوراس کے منفی اثرات مرتب ہونگے اور جرائم میں بھی اضافہ ہوگا