ْفیصل آباد، حکومت کی جانب سے ریفنڈز کی ادائیگی ایک سال کیلئے موخر کرنے پر تشویش کا اظہار

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) سینئر وائس چیئر مین آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈاپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن اورFCCI ممبرایگزیکٹیو عمران محمود نے حکومت کی جانب سے ریفنڈز کی ادائیگی ایک سال کیلئے موخر کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ ایکسپورٹروں کے اربوں روپے ریفنڈز جن میں سیلز ٹیکس ریفنڈز ،کسٹمزریبیٹ اور انکم ٹیکس ریفنڈز کلیمز کی ادائیگیجلد نہ کرائی گئی تو ملک بھر کے ایکسپورٹرز کے مالی مسائل مزید پیچیدہ ہوجائینگے اور برآمدات میں کمی کے نتیجہ میں تجارتی خسارہ بڑھ جائیگا عمران محمود نے کہا کہ حکومت نے اپنے دور میں مشکل حالات کے باوجود لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی سمیت دیگر کئی مسائل پر کامیابی سے قابو پالیا ہے تاہم انہوں نے درآمدات اور برآمدات کے بڑھتے ہوئے فرق اور ملکی و غیر ملکی قرضوں میں اضافہ پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ان سے مجموعی ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سینئر وائس چیئر مین آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈاپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن اورFCCI ممبرایگزیکٹیو عمران محمود نے حالیہ بجٹ میں برآمدات کو زیرو ریٹ کرنے، کاروباری افراد کے مسلسل آڈٹ کرانے اور انکم ٹیکس کے ریٹ کم کرنے کو بھی سراہا

متعلقہ عنوان :