فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر دوشیزہ نے زہر کھا کر موت گلے لگا لی

اتوار اپریل 19:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء)گھریلو جھگڑے پر دوشیزہ نے زہر کھا کر موت گلے لگا لی ، تفصیلا ت کے مطابق 60ج ب کی رہائشی 17سالہ شمع گل دختر اعجاز نے گھر میں ہونے والے جھگڑے سے تنگ آکر زہر نگل لیا جسکی حالت غیر ہونے پر اسے الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی جان بچانے کی بھر پور کوشش کی لیکن جانبر نہ ہو سکی ۔