پاکستان کا جنوبی اور شمالی کوریا کے باہمی اتفاق کا خیر مقدم

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان نے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے باہمی اتفاق کا خیر مقدم کیا ہے۔دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کورین کانفرنس کا خیر مقدم کرتاہے ، جنوبی کورین صدر مون جئی ان او ر شمالی کورین کم جونگ ان کی جانب سے خطے کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کے اتفا ق کرنے پر نہ صرف دونوں ممالک کے مابین امن ہوگا بلکہ ا س اتفاق سے خطے میں امن وامان اور خوشحالی آئے گی۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان دونوں ممالک کے مابین باہمی اتفاق کو خوش آئند قراردیا ہے۔واضع رہے کہ 27اپریل کو شمالی کوریا کے وزیر اعظم کم جونگ ان اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کے درمیان ملاقات کے دوران ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے اور اعلی سطح کے عسکری مزاکرات پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔دونوں راہنمائوں کے درمیان مزاکرات میں شمالی اور جنوبی کوریا کی جنگ کے باعث علیحدہ ہونے والے خاندانوں کو ملانے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔شمیم

متعلقہ عنوان :