پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہوا ہے،طاہر محمو دخان

بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا بلوچستان کے وسائل کو صوبے کی تعمیر وترقی پر خرچ کر کے اس کی تقدیر کو بدلا جا سکتا ہے سی پیک کو کامیاب بنانے کے لئے یہاں پر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر کے اس منصوبے کے ثمرات عوام تک منتقل کئے جا سکتے ہیں،صوبائی وزیر تعلیم

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمو دخان نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہوا ہے بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا اس لئے بلوچستان کے وسائل کو صوبے کی تعمیر وترقی پر خرچ کر کے اس کی تقدیر کو بدلا جا سکتا ہے سی پیک منصوبہ بلوچستان کی سر زمین جڑا ہوا ہے اس لئے اس کو کامیاب بنانے کے لئے یہاں پر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر کے اس منصوبے کے ثمرات عوام تک منتقل کئے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا تے ہوئے سنجیدگی کیساتھ کوششیں کرنی چا ہئے تاکہ بلوچستان کی سر زمین سے نکلنے والے وسائل ، معدنیات کو عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر خرچ کر کے اسے ترقی کی راہ پر گامزن کر کے پاکستان کے دیگر صوبوں کے برابر لایا جا سکتا ہے اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو بیش بہا قدرتی وسائل معدنیات سے نواز رکھا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں قابل استعمال لا کر صوبے کی ترقی کو یقینی بنایا جائے ماضی میں جس طرح بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا اس کی وجہ سے آج بلوچستان کے لوگ خمیازہ بھگت رہے ہیں کیونکہ صوبے کی ضروریات کے مطابق اس کی تعمیر وترقی کے لئے نہ تو وہ منصوبے شروع کئے گئے اور نہ ہی ان پر عملدرآمد کرانے کے لئے کو ئی اقدامات اٹھائے گئے جس کی وجہ سے بلوچستان آج بھی پسماندہ ترین صوبہ ہے اور اکیسویں صدی کے جدید دور میں صوبے کے عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے حالانکہ یہ بنیادی سہولیات عوام کا حق ہے لیکن انہیں ملتا نہیں رہا جس کی وجہ سے صوبے میں بحرانی کیفیت پیدا ہوئی ہے اور ہر طرف افراتفری کا ماحول ہے انہوں نے کہا ہے کہ آج عوام کی امیدیں موجودہ حکومت سے وابستہ ہے اس لئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ہمارے پاس وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ہے لیکن ہم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے لوگوں کے دیرینہ مسائل کو حل کر کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنی ہے حکومت امن وامان کی بحالی ، تعلیم ، صحت اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر وسائل کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ لو گوںکا معیاری زندگی بہتر ہو سکے۔