بلوچستان نیشنل پارٹی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ اپنی سیاسی روابط بہتر کرنے کے لئے دوسروں پر تنقید کر رہے ہیں، پشتونخواملی عوامی پارٹی

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ اپنی سیاسی روابط بہتر کرنے کے لئے دوسروں پر تنقید کر رہے ہیں ا سٹیلبشمنٹ کی زبانی بھول کر عوامی خدمت ، وعدہ دراصل بی این پی کی جی حضوری کے سوا کچھ نہیں صوبے میں نفرت کیلئے انکا بیان ہی کافی ہے مردم شماری کے وقت چالیس لاکھ افغان مہا جرین کے جھوٹ ، ڈھنڈورے پیٹنے اور صوبے میں پشتونوں کے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے دیگر صوبوں اور ملک کے بر خلاف پالیسی اور غیر قانونی ناروا شرائط عائد کرنے کی کارستانی سب کے سامنے ہیں حالانکہ تبدیلی میں منفی کردار تمام ملک کے سیاسی جمہوری پارٹیوں اور قو توں کیلئے ندامت اور شرمندگی کے باعث ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی2013 میں حکومت کا حصہ بنتے وقت تمام صوبوں میں امنوامان کی ابتر صورتحال اور ایکشن کے دوران سیاسی جمہوری پارٹیاں عوامی اجتماعات معنقد کر نے سے کتراتے تھے لیکن ہماری مخلوط حکومت نے امن وامان کے صورتحال واضح بہتری اور تمام سیاسی جمہوری پارٹیوں کیلئے تمام صوبے میں عوامی سیاسی اجتماعات کی راہ ہمدار کی ہماری غلط سیاسی حکومت نے ساڑھے چار سال اتنے ترقیاتی کرام ئیں جن کی کی نظیریں ملکی تاریخ کی65 سال میں نہیں ملیت اور مخلوط صوبائی حکومت کی اکرکردگی کو بین الاقوامی طور پر حکومتوں کی کارکردگی جانچنے تنظیموں نے نہ صرف سراہتے ہیں بلکہ ملک میں بہترین سیاسی حکوم تقرار دیا ہے بیان میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت سے سب سے زیادہ مراعات بھی انہی کے پارٹی نے حاصل کی ہے اور ساتھ ہی حالیہ سٹیبلشمنٹ پر کدار سوالیہ نشان ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کو یہ فخر حاصل ہے کہ ملک کے عوام اور قوموں کے سیاسی یا جمہوری حقوق اور مسائل پر بروقت اور صحیح آواز بلند کی ہے جمہوری اور غیر جمہوری قو توں کے درمیان کشمکش میں ہمیشہ جمہوری قوتوں کا ساتھ دیا ہے وقت کا تقاضا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جمہوری پارٹیاں غیر جمہوری قوتوں اور انکے منفی ہتھکنڈوں کے مقابلے میں صف آرا ہے۔

متعلقہ عنوان :