Live Updates

جامعہ کشمیر کے طالبعلم کے قتل کو 04روز گزر گئے مرکزی ملزم گرفتار نہ ہوسکا

نیلم کی تمام سیاسی ،سماجی، مذہبی جماعتوں، طلباء تنظیموں، وکلاء، ٹرانسپورٹرز کا متفقہ لائحہ عمل آج ضلع نیلم میں پہیہ جام ،شٹر ڈائون ہڑتال کی جائے گئی

اتوار 29 اپریل 2018 19:20

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) جامعہ کشمیر کے طالبعلم راجہ قیصر کے قتل کو 04روز گزر گئے مرکزی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ملزم راجہ شاداب کی عدم گرفتاری نیلم کی تمام سیاسی ،سماجی، مذہبی جماعتوں، طلباء تنظیموں، وکلاء، ٹرانسپورٹرز کا متفقہ لائحہ عمل آج ضلع نیلم میں پہیہ جام ،شٹر ڈائون ہڑتال کی جائے گئی ۔چلہانہ سے تائوبٹ تک کے بڑے تجارتی مراکزبند رہیں گئے ۔

بڑا احتجاجی دھرنا ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام میں منعقد ہوگا۔جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان ،طلباء ،سول سوسائٹی ، وکلاء، تاجر، ٹرانسپورٹرز،شرکت کریں گے اس سلسلہ میں ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام میں تمام سیاسی ،سماجی، مذہبی جماعتوں ، کلاء، طلباء تنظیموں کا اجلاس جمعیت علماء اسلام کے مولانا پیر مظہر سعید شاہ، مسلم لیگ ن کے خواجہ بشیر احمد، نواز اعوان ، سردار اعجاز سلطان ایڈووکیٹ، مسلم کانفرنس کے سید صداقت شاہ، عبدالصمود اعوان ایڈووکیٹ، مفتی مظہر الزمان ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی کے نذیر احمد دانش ایڈووکیٹ، سید خالد کاظمی،جماعت اسلامی کے خلیل انجم،شیخ عمر نذیر، تحریک انصاف کے راجہ الیاس خان،میاں بدرالرسول، نیلم بار کے صدر بشارت احمد میر ایڈووکیٹ، نیلم پریس کلب کے حیات اعوان ،ٹرانسپورٹ یونین کے خواجہ بشارت،اختر بٹ، ظفر میر، طلباء تنظیموں جامعہ کشمیر کے طلباء نیلم یوتھ فورم ، تحفظ حقوق نیلم ، آواز نیلم فورم سمیت تمام مکاتب فکر کی شرکت اجلاس میں متفقہ طور پر لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا کہ راجہ قیصر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم راجہ شاداب کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈیڈ لائن دینے کے باوجود گرفتار نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملزم اس وقت بھی دارلحکومت میں دنددنداتا پھر رہا ہے پولیس اور ادارے گرفتاری سے اجتناب برت رہے ہیںمرکزی ملزم کی عدم گرفتاری لمحہ فکریہ ہے راجہ قیصر کا قتل ایک منظم سازش کا حصہ ہے انتظامیہ کی طرف سی24گھنٹوں کی ڈیڈ لائن 48گھنٹوں کے باوجود ملزم کی عدم گرفتاری سے حکومت اور انتظامیہ پر سوالات اٹھ رہے ہیں قاتل کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا متفقہ لائحہ عمل کے تحت نیلم میں پہیہ جام شٹر ڈان احتجاج کیا جائیگا۔

نیلم کے تمام باشعور لوگ پر امن احتجاج میں شریک ہوں عمائدین نیلم ویلی کی اپیل۔احتجاج کے لیئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں، مولانا پیر مظہر سعید شاہ، الحاج سردار گل خنداں، نذیر دانش ایڈووکیٹ، بشارت میر ایڈووکیٹ ،اعجاز سلطان ایڈووکیٹ، خواجہ بشیر ، نواز اعوان ، راجہ الیاس، جاوید اسداللہ، حیات اعوان ، خواجہ وسیم،عاطف رشید، راجہ مدثر،خلیل انجم، شیخ عمر نذیر، اشفاق پیرزادہ، چوہدری عامر بوکن سمیت دیگر شریک ضلع بھر کے بڑے تجارتی مراکز پر شٹر ڈائون جبکہ چلہانہ باب نیلم سے پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی تمام بازاروں میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے بڑا احتجاجی مظاہرہ ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام میں منعقد ہوگا ۔احتجاج پر امن ہوگا ضلعی انتظامیہ نیلم کو نوٹس جاری #
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات