کوئٹہ،آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ میں صوبے کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائیگا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا ،صوبائی مشیر ریونیو منظور احمد کاکڑ

اتوار 29 اپریل 2018 19:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) صوبائی مشیر ریونیو منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائیگا بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا عوام کے مسائل حل کرنا موجودہ حکومت کی ذمہ داریوں میں ہے آئندہ انتخابات میں مخالفین کو ٹف ٹائم دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیںکرینگے ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کو ہر صورت میں ریلیف دینگے کوینکہ عوام کی خدمت کرنا موجودہ حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں بلوچستان کے لئے جو ترقیاتی فنڈز مختص کیا ہے یہ زکواة کے مترادف ہے صوبے کی پسماندگی اور رقبے کو نہیں دیکھا گیا انہوں نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہے اور جمہوری نظام پر یقین رکھتے ہیں جو لوگ ااقتدار میں تھے عوام کی خدمت نہیں کر سکے اب جب اپوزیشن پر چلے گئے تو ان کو پشتون عوام یاد آنے لگے مگر ہم سمجھتے ہے کہ یہ عام انتخابات میں سیاسی ساکھ کو بچانے کے لئے عوام سے ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر عوام نے ان کو پہچان لیا اور کبھی بھی ان کے ہاتھوں یر غمال نہیں ہونگے انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائیگا بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا عوام کے مسائل حل کرنا موجودہ حکومت کی ذمہ داریوں میں ہے آئندہ انتخابات میں مخالفین کو ٹف ٹائم دینگی

متعلقہ عنوان :