آل کوئٹہ رقیہ ہا شمی کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹنز کلب نی14 رنز سے جیت لیا

اتوار اپریل 19:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) آل کوئٹہ رقیہ ہا شمی کرکٹ ٹورنامنٹ کا ایک شاندار فائنل میچ چلتن گرائونڈ میں کھیلا گیا یہ شاندار فائنل میچ ٹائٹنز کلب بمقابلہ شابو سٹار کے مابین کھیلا گیا ٹائٹنز کلب پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ25 اورز میں182 رنز کا ہدف دیا جواب میں شابو سٹار کی ٹیم168 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح یہ شاندار فائنل میچ ٹائٹنز کلب نی14 رنز سے جیت لیا اس شاندار فائنل میچ کے مہمان خاص عظیم آغا اور صالح مینگل تھے جن کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اور آخر میں انعامات تقسیم کئے اس میچ کے امپائرنگ کے فرائض عبدالشکور اور حمید اچکزئی نے سرانجام دی جبکہ سکورر انور خلجی تھی

متعلقہ عنوان :