عارفوالا،گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی بندربانٹ کاشتکار رل گئے من پسند افراد کو نواز نے کا سلسلہ عروج پر

اتوار اپریل 19:21

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) تحصیل عارفوالامیںگندم خریداری مراکز پر باردانہ کی بندربانٹ کاشتکار رل گئے من پسند افراد کو نواز نے کا سلسلہ عروج پر حکومت پنجاب کی جانب سے کاشتکاروں سے بلاتفریق گندم خریدنے کے اعلانات ہوا کی نظربنی شیل عارفوالا سمیت تمام مراکز پر کاشتکاروں کا استحصال معمول بن چکا ہے سار ا سارا دن دھوپ میں کھلے آسمان تلے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے رہنے والے کاشتکاروں سے سوتیلاسلوک جاری ہے قبولہ میں گندم خریداری مراکز کے باہر ٹریکٹرٹرالیوں میں لوڈ گندم کی خریداری تاحال شروع نہ ہوسکی کاغذی کاروائی میں تحصیل بھر کے گندم خریداری مراکز صف اول میں شامل ہیں کاشتکاروں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے فی الفور نوٹس لے کر گندم خریداوپن کرنے کے ساتھ نااہل ملازمین کے خلاف کاروائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے