ساہیوال، پولیس وردیوں میں ملبوس چھ مسلح افراد نے 40سالہ نوجوان کو اغواء کر لیا گیا

اتوار اپریل 19:21

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) ہائی سیکیورٹی جیل روڈ رامے ٹائون کے قریب پولیس کی وردیوں میں ملبوس چھ مسلح افراد نے ایک 40سالہ نوجوان سجاد احمد خاں کو اغواء کر لیا گیا ۔اغواء کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 88/6Rکے محمد اسلم کا بیٹا سجاد احمد موٹر سائیکل پر ڈویژنل پبلک سکول کی طرف جا رہا تھا کہ راستہ میں ایک گاڑی میں پولیس کی وردیوں میں ملبوس چھ مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر اغواء کر لیا اور گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے پولیس تھانہ سول لائن نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک نوجوان کے اغواء کے معمل حل نہیں ہو سکا ۔۔پولیس نے ضلع ساہیوال کی ناکہ بندی کرا دی ہے اور مزید تفتیش جاری ہی

متعلقہ عنوان :