Live Updates

’’گرمی سے بچنے کیلئے کھلاڑیوں کے مختلف جتن‘‘

اتوار 29 اپریل 2018 19:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) عمران خان کے کھلاڑی گرمی سے بچنے کیلئے مختلف جتن کرتے رہے۔ مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کرنیوالے کھلاڑی اور خواتین دھوپ اور گرمی سے بچنے کیلئے مختلف چیزیں استعمال کرتے رہے ، زیادہ تر خواتین اپنے ساتھ دھوپ سے بچنے کیلئے رنگ برنگی چھتریاں ساتھ لائیں جبکہ عمران خان کے کھلاڑی گرمی سے بچنے کیلئے مختلف مشروب اور پانی کی ٹھنڈی بوتلیں ساتھ لائے۔

(جاری ہے)

شدید گرمی کے باوجود پی ٹی آئی کارکنوں کا جوش اور ولولہ قابل دید تھا۔ نوجوان زیادہ تر پارٹی پرچموں کو گیلا کرکے اپنے سروں پر باندھتے رہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات