لاہور جلسے کے ملک کی سیاست پر گہرے اثرات پڑیں گے،فضل محمد خان

اتوار اپریل 19:21

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور جلسہ میں شرکت کیلئے چارسدہ سے سنٹرل وائس چیئرمین وممبر کور کمیٹی فضل محمد خان کی قیادت میں ایک بڑا جلوس روانہ ہو ا۔ اس موقع پر فضل محمد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور لاہور جلسے کے ملک کی سیاست پر گہرے اثرات پڑیں گے اور آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی نہ صرف خیبر پختونخواہ میں بلکہ مرکز میں بھی حکومت آئے گی اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ملک کا وزیر اعظم بن کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک خوشحال ملک بنائیں گے۔

اس موقع پر ایم پی اے سلطان محمد خان، انفارمیشن سیکرٹری اجمل خان دُرانی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ مہینے خیبر پختونخواہ میں ایک ٹی وی سروے کے دوران واضح ہوا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں 66 فیصد ووٹ پی ٹی آئی کو ملے گی جبکہ 34 فیصد ووٹرز اے این پی،، کیو ڈبلیو پی اور جے یو آئی کو ملے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے جنہوں نے ابھی سے الیکشن کیلئے پوری تیاریاں شروع کی ہیں۔ فضل محمد خان نے کہا کہ مینار پاکستان لاہور میں ریکارڈ جلسہ پی ٹی آئی کا ہے اور اب ہونے والا جلسہ اس سے بھی بڑا کرکے اپنے ریکارڈ کو مزید مضبوط کریں گے۔