سرگودھا،آل پاکستان ایریگیشن لیبر یونین کے زیر اہتمام یکم مئی کو شگاگو کے مظلوم مزدوروں کی قربانی کی یاد میں صبح نو بجے ریلی نکالی جائے گی

اتوار 29 اپریل 2018 19:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) آل پاکستان ایریگیشن لیبر یونین (ر)سرگودھا زون کے زیر اہتمام یکم مئی کے موقع پر شگاگو کے مظلوم مزدوروں کی بے مثالی قربانی کی یاد میں صبح نو بجے ریلی نکالی جائے گی جس کی قیات چیئرمین راجہ قیصر محمود اور جنرل سیکرٹری شیخ ظہیر بابر کرینگے ، ریلی میں دیگر محکموں کے ملازمین ،سوشل ورکرز، سول سوسائٹی کے افراد بھی شرکت کریگی جس کا آغاز محکمہ انہار کے دفترضلع کچہری وڈ سے ہوگا،راجہ قیصر محمود نے بتایا کہ اس مرتبہ یوم مئی کو اس کی اہمیت کے مطابق منانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں ، رسمی مزدور(حکومتی چھوٹے ملازمین) کے ساتھ ساتھ غیر رسمی مزدور جو کہ نجی شعبہ کے ہاتھوں یرغمال اور اصل میں حکومتی عدم توجہی کاشکار بن کر رہ گئے ہیں کے مسائل اجاگر کرتے ہوئے ارباب اختیار کی توجہ ان کی جانب دلوانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :