جہلم، ضلع بھر میں تمام میڈیکل اسٹورز کامیاب مذکرات ، کھول دئیے گئے

اتوار 29 اپریل 2018 19:21

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) ضلع بھر میں تمام میڈیکل اسٹورز کامیاب مذکرات کے بعد کھول دیے گئے ، تفصیلات کے مطابق پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017ء میں ترمیم کیخلاف میڈیکل اسٹور مالکان نے جہلم اور دیگر شہروں میں ہڑتال جاری رکھی جبکہ ضلعی انتظامیہ جہلم اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ جہلم کے سربراہان نے میڈیکل اسٹور مالکان کے ساتھ خصوصی اجلاس منعقد کیا جس کے نتیجہ میں ڈرگسٹس کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے اور ضلع بھر کے تمام میڈیکل اسٹورز فوری طور پر کھول دے گئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر آفاق وزیر خان نے میڈیکل اسٹورز کے نمائندگان کے ساتھ اجلاس کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے باعث مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا تھا جس کی بنیاد پر ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ کے تعاون سے ضلع جہلم کے تمام میڈیکل اسٹورز فوری طور پر کھول دیے گئے ہیں۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیلم سلطانہ خٹک، سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد علی مفتی اور دیگر میڈیکل اسٹور ممبران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :