Live Updates

سرگودھا،تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلئے درخواست گذاروں نے رات گئے ہی گاڑیاں بک کروا لی تھیں

گاڑیوں میں فی کس چار افراد کو بیٹھنے کے ساتھ ساتھ ان کے کھانے پینے کیلئے بھی انتظامات کئے گئے تھے

اتوار 29 اپریل 2018 19:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلئے درخواست گذاروں نے رات گئے ہی گاڑیاں بک کروا لی تھیں اور گاڑیوں میں فی کس چار افراد کو بیٹھنے کے ساتھ ساتھ ان کے کھانے پینے کیلئے بھی انتظامات کئے گئے تھے حال ہی میں تحریک انصاف میں شامل ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن،مسلم لیگ ق کے سابق صوبائی وزیرآبپاشی عامر سلطان چیمہ کے علاوہ عنصر ہرل،فیصل فاروق چیمہ ،شہزاد افضل،فیصل جاوید گھمن کے ساتھ ساتھ حلقہ این اے 90 کے امیدوار قومی اسمبلی ممتاز اختر کاہلوں بھی بڑھے قافلے کے ہمراہ لاہور مینار پاکستان پہنچے تھے،
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات