Live Updates

تحریک انصاف کے سرگودھا سے جانے والے قافلوں کی خفیہ ادارے مانیٹرنگ کرتے رہے

اتوار 29 اپریل 2018 19:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے سرگودھا سے جانے والے قافلوں کی خفیہ ادارے مانیٹرنگ کرتے رہے ،اور یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ کون کون سے ٹکٹ ہولڈر کتنے کتنے قافلے کے ہمراہ لاہور روانہ ہوئے ،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ ہولڈروں کو مطلوبہ تعداد کے ہمراہ لاہور پہنچنے کا کہا گیا تھا ،جس پر ضلع سرگودھا سے جانے والے تمام قافلوں کی مانیٹرنگ بھی کی جاتی رہی اور تصویروں کے ساتھ ساتھ ویڈیو فلمیں بھی بنائی گئی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات