سرگودھا،حکومت پنجاب نے تمام بلدیاتی اداروں سے خصوصی ایام پر خرچ کئے جانے والی رقم کی تفصیلات طلب کر لیں

اتوار 29 اپریل 2018 19:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) حکومت پنجاب نے تمام بلدیاتی اداروں سے خصوصی ایام پر خرچ کئے جانے والی رقم کی تفصیلات طلب کر لی ہیں،مخصوص رقم سے زائد خرچ کئے جانے کی اطلاع پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے،محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں بلدیاتی اداروں سے خصوصی ایام جن پر حکومت کی جانب سے اخراجات کرنے کیلئے کہا جاتا ہے،اور اس کیلئے ایک حد بھی مقرر کی جاتی ہے ،ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی متعدد میونسپل کارپوریشنوں اور ضلع کونسلوں نے مخصوص فنڈز سے زائد کے اخراجات کئے ہیں جس پر سیکرٹری بلدیات پنجاب نے فوری طور پر تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہوں سے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں ہیں اور غیر ضروری تشہیری مہم سے بھی روکا گیا ہے۔