کرپشن کے خاتمہ، جلد انصاف کی فراہمی کے لئے بجٹ میں فنڈز مختص نہیں ہوئے

ن لیگی حکومت نے نواز شریف کے عوام سے جلد انصاف کی فراہمی کے نعرے کی نفی کر دی کرپشن کا خاتمہ (ن) لیگ کی حکومت کی ترجیح میں شامل نہیں ،پاکستان میں ہر سال 5 ہزار ارب کرپشن کی نذر ہوتے ہیں

اتوار 29 اپریل 2018 19:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) مسلم لیگ ن حکومت نے اپنے آخری بجٹ میںجلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوئی بجٹ مختص نہیں کیا ہے۔ جبکہ نوازشریف ملک میں مہم چلا رہے ہیں کہ جلد انصاف کی فراہمی کے لئے ملک گیر تحریک چلا ئیں گے نواز شریف کے نعرے کی خود ان کی جماعت کی حکومت نے نفی کر دی ہے کہ اور پوری قوم کو مایوس کر دیا ہے ۔

بجٹ دستاویزات میں حکومت نے جلد انصاف کی فراہمی کے لئے کوئی نہ نظریہ پیش کیا ہے اور نہ کوئی پروگرام پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے تمام مسائل کی جڑ کرپشن ہے جس وجہ سے ملک کے اندر گونا گونا گوں حالات پیدا ہو چکے ہیں جبکہ حکومت نے کرپشن کے خاتمے کے لئے نہ کوئی خصوصی فنڈز مختص کئے ہیں اور نہ کوئی خاص پروگرام بنایا ہے نواز شریف خود بھی کرپشن پر نا اہل ہو ئے ہیں جبکہ ان کے وزراء بھی ایک ایک کر کے کرپشن اور منی لانڈرنگ کی بنیاد پر نااہل ہو رہے ہیں جبکہ قومی خزانہ تو ہر سال 500 ارب سے کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں لیکن حکومت نے اس نقصان کو روکنے کے لئے نہ کوئی اقدامات تجویز کئے ہیں اور نہ ہی فنڈز مختص کئے ہیں جس سے نواز شریف اور ان کے کرپٹ حواریوں کی حقیقت عوام کے سامنے نکل کر سامنے آئی ہے حکومت کے اقدامات سے واضح ہوتی ہے کہ وہ کرپشن کے خاتمہ کے لئے مخلص نہیں ہے اور نہ ہی عوام کو جلد انصاف کی فراہمی نواز شریف گروپ کی ترجیحات میںشامل ہیں ۔

)