ٹنڈوالہ یار،مسلم لیگ ن کی حکومت میں پاکستان کی تاریخ میں پہلا عوام دوست بجٹ پیش کیا،وزیر اعظم عباسی

جس میں ٹیکس کی شرح کو آدھاکردیا گیا ہے ،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ شرافت اور خدمت کی سیاست کی ہے اب عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ آپ کو کس قسم کی سیاست چاہئے یا پرانے دور کا اندھیرا، شاہد خاقان عباسی کا ظہرانے کے شرکا ء سے خطاب

اتوار 29 اپریل 2018 19:21

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں پاکستان کی تاریخ میں پہلا عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس میں ٹیکس کی شرح کو آدھاکردیا گیا ہے ۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ شرافت اور خدمت کی سیاست کی ہے اب عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ آپ کو کس قسم کی سیاست چاہئے یا پرانے دور کا اندھیراان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوالہ یار کہ مگسی پارک میں سینٹر ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کہ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے 10400میگاواٹ بجلی سسٹم میں ڈالی ہے ہماری حکومت سے پہلے پاکستان میں 500کلومیٹر پر موٹر وے بناہوا تھا اب 12کلومیٹر پر موٹر وے بنا یا جاچکا ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی واٹر پالیسی بنائی گئی ہے جس پر چاروں صوبوں میں اتفاق ہوگیا ہے اور اس پر کام شروع کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کا دنیا کے پانچ خطر ناک ترین شہروں میں شمار ہوتا تھا آج وہاں کتنی بڑی تعداد میں سرمایا کار آرہے ہیں کہ ہوٹلوں میں جگہ تک نہیں ہے ۷پاکستان بننے کے بعد سے تھر کا کوئلہ زمین پر پڑا ہوا تھا ہماری حکومت نے اس کو نکالا اور اب اس کو استعمال میں لایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی تاریخ اٹھاکر دیکھ لیں ان شعبوں میں کبھی کام نہیں ہوا جس سے ملک ترقی کر سکتا تھا ۔ جو حکومتیں اپنی جیبیں بھرتی ہیں وہ عوام کہ کام نہیں کرسکتی ۔ جو لوگ ٹیکس ادا نہیں کرتے آج وہ ہی بجٹ کے مخالف ہیں ۔عوام پر 35فیصد بھوج تھا اس کو کم کرکے 15فیصد کردیا گیا ہے اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر ، سینٹر ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی ، و دیگر بھی موجود تھے ۔#