بورے والا،گلشن رحمان ملتان روڈ کی گلی پر ورکشاپ مالکان کا قبضہ،علاقہ مکینوں کیلئے راستہ بند

اتوار اپریل 19:21

ْ بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) گلشن رحمان ملتان روڈ کی گلی پر ورکشاپ مالکان کا قبضہ،علاقہ مکینوں کیلئے راستہ بند،متبادل راستے استعمال کرنے پر مجبور،تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پر واقع شل پیٹرولیم سے ملحقہ گلی گلشن رحمان میں زرعی آلات بنانے والے صنعتی مالکان نے اپنا سامان اور آئل ایکسپیلر رکھ کر مکمل بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے اس گلی سے گزرنے والے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں اور قبضہ مافیا کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے انہیں متبادل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں علاقہ مکینوں صابر اقبال،علی حسن،خان سلیم،سنی بلوچ،محمد زین اور محمد اسامہ نے چیئرمین بلدیہ سے تجاوزات ختم کروا کے راستہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :