پی ٹی آئی کو مخلص اور میرٹ پر کام کر نے والے سیاستدانوں کی ضرورت ہے،ملک طاہر اقبال

پانچ سال اقتدار انجوائے کر نے والے مشکل وقت میں پیٹھ دکھا گئے جبکہ ٹکٹ کی خاطر ہمدردیاں دکھانے والوں کا بھانڈا بھی پھوٹ گیا،سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ہزارہ ڈویژن

اتوار اپریل 19:30

تر بیلا غازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) پانچ سال تحریک انصاف کا اقتدار انجوائے کر نے والے مشکل وقت میں پیٹھ دکھا گئے ٹکٹ کی خاطر ہمدردیاں دکھانے والوں کا بھانڈا نظریاتی کارکنوں کے سامنے پھوٹ گیا نااہل قیادت کے ہاتھوںتحصیل غازی میں تحریک انصاف اپنا تنظیمی وجود بھی قائم نہ کر سکی غیر فعال اور محدود تنظیمی ڈھانچہ کی وجہ سے غازی تحصیل میں پارٹی کو آر گنائز نہ کیا جاسکا جس کا خمیازہ آج لاہور پاور شو کے موقع پرنظر یاتی کارکنوں کو بھگتنا پڑا اور اس اہم موقع پر کارکن پارٹی سرگرمیوں سے لاتعلق نظر آئے ان خیا لات کااظہاربذریعہ ٹیلی فون صحافیوں سے گفتگو کے دوران سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن ملک طاہر اقبال نے حادثہ کے نتیجے میں شدید زخمی اور بستر علالت پر ہونے کی وجہ سے لاہور پاور شو میںشرکت سے معذوری کا اظہا ر کر تے ہوئے کیا اٴْنہوں کہا کہ بڑے افسوس کا مقام ہے کہ پانچ سال تحریک انصاف کا اقتدار انجوائے کر نے والے مشکل وقت میں پیٹھ دکھا گئے ٹکٹ کی خاطر ہمدردیاں دکھانے والوں کا بھانڈا نظریاتی کارکنوں کے سامنے پھوٹ گیا نااہل قیادت کے ہاتھوںتحصیل غازی میں تحریک انصاف اپنا تنظیمی وجود بھی قائم نہ کر سکی غیر فعال اور محدود تنظیمی ڈھانچہ کی وجہ سے غازی تحصیل میں پارٹی کو آر گنائز نہ کیا جاسکا جس کا خمیازہ آج لاہور پاور شو کے موقع پرنظر یاتی کارکنوں کو بھگتنا پڑا اور اس اہم موقع پر کارکن پارٹی سرگرمیوں سے لاتعلق نظر آئے پریس کانفرنس میں غربیوںپرکروڑوں روپے کی امداد دینے کا دعوہ کر نے والے لاہور پاور شو کے موقع پر کارکنوں کے لئے ایک بس کاانتظام بھی نہ کر سکے کارکن دن بھر لاہور جلسہ میں شرکت کے لئے مجھ سے رابطہ کر تے رہے صرف دولت عوامی مقبولیت اور میرٹ کا نشان نہیں بن سکتی پارٹی پلیٹ فارم کو ذاتی مفادات اور شخصی تشہیر کے استعمال کیا گیا تحصیل غازی کی باشعور عوام میر ے خلاف منفی پر اپیگنڈا مہم چلانے والوںکے اصلی چہرے سے آشنا ہو گئی ہے بہت جلد صحت یاب ہو کر کارکنوں کے درمیان ہوں گا اور سب مل کر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کر یں گے لاہورمینار پاکستان میں تحریک انصاف کا پاور شو ملکی سیاست کارخ بدل دے گا ۔