وزیرآباد، پی ٹی آئی کے قافلوں کو مانیٹر کرنے والی پو لیس وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماںبیٹا اور بہن شدید زخمی،

زخمیوں کوپولیس گاڑی میں ہسپتال پہنچا کر طبی امداد فراہم کی گئی

اتوار 29 اپریل 2018 19:30

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) احمد نگر روڈ پر ساروکی کے قریب اے ایس پی کی سرکاری گاڑی نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ماںبیٹا اور بہن شدید زخمی۔اے ایس پی خود گاڑی میں موجود تھے۔موٹر سائیکل سوارماں اور بہن کو لے کر وزیرآباد سے اپنے گائوں کلاسکے جا رہا تھا۔اے ایس پی ، پی ٹی آئی کے قافلوں کو مانیٹر کرنے کے لئے احمد نگر جا رہے تھے۔

زخمیوں کوپولیس گاڑی میں ہسپتال پہنچایا گیا۔طبی امداد کی نگرانی ایس ایچ او سٹی پولیس وزیرآباد نے کی۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس پی وزیرآباد دوست محمد اپنی سرکاری گاڑی میں پی ٹی آئی کے قافلوں کی مانیٹرنگ کے لئے احمد نگر جار رہے تھے۔ ساروکی کے قریب انکی گاڑی نے آگے جانے والے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل ٹوٹ پھوٹ گئی جبکہ سواریاں قلا بازیاں کھاتی ہوئی قریب کھیتوںمیں جا گریں۔

موٹر سائیکل سوار 23سالہ وقار احمدولد محمد اشفاق اپنی والدہ فضیلت اور ہمشیرہ 18سالہ نمرا اشفاق کو لے کر وزیرآباد سے اپنے گائوں کلاسکے جا رہا تھا کہ پولیس گاڑی کی زد میں آگیا۔ زخمیوں کو پولیس گاڑی میں ہی وزیرآباد ہسپتال پہنچایا گیا۔ہسپتال میں ایس ایچ او سٹی پولیس نے اپنی نگرانی میں زخمیوں کو طبی امداد دلوائی۔بعد ازاں طبی امداد کے بعد پولیس گاڑی میں ہی زخمیوں کو ان کے گھر واقع کلاسکے پہنچایا گیا اور خستہ حال موٹر سائیکل بھی ان کے گھر پہنچا دی گئی۔

متعلقہ عنوان :