Live Updates

نئے پاکستان میں مائیں مریم کی ماں جیسا علاج کرواسکیں گی،فواد چودھری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 29 اپریل 2018 19:39

نئے پاکستان میں مائیں مریم کی ماں جیسا علاج کرواسکیں گی،فواد چودھری
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ نیاپاکستان ایسا ہوگا،جہاں مائیں مریم نواز کی ماں جیسا علاج کرواسکیں،ہزاروں مریم کی مائیں مریم نواز کی ماں جیسا علاج کروا سکیں،اب پاپا ، آپا اور پپو سیاسی لوگ نہیں ہیں ۔انہوں نے گریٹرپارک مینارپاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگ ملک بھر کی خدمت مختلف طریقوں سے کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن جہلم کے لوگ پاکستان کے شہید ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دونہیں ایک پاکستان کی بات کررہے ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں ایسا پاکستان بنائیں گے۔جہاں ہزاروں مریم کی مائیں مریم نواز کی ماں جیسا علاج کروا سکیں۔ عمران خان کے ساتھ ان تختوں کوتاراج کریں گے۔ہم ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں کسانوں کوفصلیں جلانی نہ پڑیں کہ خریدنے والا کوئی نہیں ہے۔ جہاں پڑھے لکھے نوجوانوں کواپنی نوکریاں ملیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات