وفاقی بجٹ میں صرف پنجاب کو نوازا گیا،پختونخوا کو نظرانداز کردیا ،آفتاب شیرپائو

وزیراعلی پرویزخٹک نے سی پیک کے تحت اکنامک زون کو نوشہرہ منتقل کرکے صوبے کے عوام کیساتھ زیادتی کی،چیئرمین قومی وطن پارٹی

اتوار اپریل 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ سیاسی تھا، بجٹ میں صرف پنجاب کو نوازا گیا،پختونخوا کو نظرانداز کردیاہے،وزیراعلی پرویزخٹک نے سی پیک کے تحت اکنامک زون کو نوشہرہ منتقل کرکے صوبے کے عوام کیساتھ زیادتی کی۔ قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے صوابی میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان پر تنقید کے تیربرساتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ شہبازشریف کرپٹ لوگوں کا ٹولہ ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کے ساتھ جو لوگ شامل ہورہے ہیں وہ سب بدعنوان ہیں،،سینیٹ الیکشن میں 20 لوگوں پر ووٹ فروخت کرنے کا الزام لگایا گیا،آج وہ لوگ زرداری کے ساتھ شامل ہوگئے ۔۔عمران خان جن لوگوں پر ووٹ فروخت کرنے کے الزامات لگارہے ہیں،،چیف جسٹس اس کا سوموٹو ایکشن لے اور نیب ان لوگوں کے خلاف کاروائی کریں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا کہ اے این پی نے امریکہ کے ساتھ پختونوں کا سودا کیاعوام اے این پی کا دور کبھی نہیں بھول پائیں گے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بھی پانچ سالوں میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیاتبدیلی کے نام پر خیبرپختونخوا کے عوام کو دھوکہ دیاہیں۔