ٹریفک پولیس کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، 90 ملزمان گرفتار

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) ٹریفک پولیس نے صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ،90ملزمان گرفتار، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر200سے زائد گاڑیوں کا چالان، تجاوزات اور غیر قانونی اڈوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی کی ہدایت پراتوار کو چھٹی کے باوجود پشاور کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران تجاوزات کا سبب بننے 90ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

آپریشن کے حوالے سے ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹر سید رحیم نے بتایا کہ یہ آپریشن ہم ٹریفک کو رواں رکھنے کے لئے کررہے ہیں اور اس کی ہدایت ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی نے دی ہوئی ہے جبکہ آپریشن کی نگرانی میں خود کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن اس قت تک جاری رہے گا جب تک تجاوزات کاسبب بننے والا ایک بھی ملزم باقی ہو۔

متعلقہ عنوان :