میاں محمد اسلم کی زیر صدارت متحدہ مجلس عمل کے قومی ور کر کنو نشن کی انتظامی کمیٹیوں کا جا ئز ہ اجلاس

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام دو مئی کے قومی ور کر کنونشن کی انتظامی کمیٹیوں کا جا ئزہ اجلاس نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کی زیر صدرات منعقد ہو ا،جس میںمتحدہ مجلس عمل اسلام آباد کے صدر مولانا عبدالرئوف ،سیکرٹری جنرل محمد کاشف چوہدری ،،مفتی عبداللہ ، امیر جماعت اسلامی سلام آباد نصراللہ رندھاوا ،نائب امیر محمد کاشف چوہدری ، صا حبزادہ ولی اللہ بخاری ، متحدہ مجلس عمل کے نائب صدرر مولانا حافظ مقصود احمد ، جمعیت علماء پاکستا ن کے فہیم کیا نی ،اسلامی تحریک اسلام آباد کے صدر سید نیئر اقبال ، مفتی مولانا سید قاسم سمیت دیگر علماء اکرام نے شر کت کی ۔

اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین نے کہا 2 مئی کوقومی ور کر کنو نشن اسلام آباد کے کنو نشن سینٹر میں منعقد ہو گا،جس میں ہزاروں افرد شر یک ہوں گے ، کنونشن صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک جا ری رہے گا ،جس سے متحدہ مجلس عمل کے مر کزی قائدین مولانا فضل الر حمن ، سینیٹر سراج الحق ،علامہ ساجد علی نقوی ، پرو فیسر ساجد میر، علامہ شاہ انس نو رانی ، متحدہ مجلس عمل کے مر کزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، سمیت دیگر رہنماء خطاب کر یں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا 2مئی کو اسلام آباد میں ہونے والے ایم ایم اے کے کنونشن میں اسلام آباد سے بڑی تعدادمیں شر کا ء کی حا ضری کو یقینی بنایا جا ئے گا ،انھوں نے پاکستان کے اسلامی تشخص کی حفاظت اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے متحدہ مجلس عمل کا قیام وقت کی اہم تر ین ضرورت تھی،جو انشاء اللہ ملک سے فقہی ، گروہی اور نسلی تعصبات کا خا تمہ کر کے کلمہ طیبہ کا نظام نافذ کر ے گی ، انھوں نے کہا ستر سال سے قوم کو مشکالات سے دو چار کر نے والوں کا حقیقی احتساب آئندہ الیکشن میں کیا جا ئے گا ،کیو نکہ ملک میں غربت ، جہالت ، بے روزگاری ، بدامنی ، لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا اصل مجرم حکمران یہی ٹولہ ہے ۔