Live Updates

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے قافلے کے ہمراہ لاہور پہنچے

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پی ٹی آئی کشمیر کے آزاد کشمیر اور پنڈی کے قافلے کے ہمراہ جگہ جگہ رکتے ہوئے لاہور پہنچے۔اس موقع پر انکے ہمراہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل دیوان غلام محی الدین، سینئرنائب صدر خواجہ فاروق احمد، مہاجرین سے ڈپٹی سیکریٹری جنرل چوہدری مقبول احمد، پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان، امید وار اسمبلی ڈاکٹرانصر ابدالی،امیدوار اسمبلی سید ذیشان حید کاظمی اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر مینار پاکستان میں عمران خان کے جلسے میں روانگی سے قبل انھوں نے پی ٹی آئی کشمیر لاہور کے مرکزیس سیکریٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مینار پاکستان میں ایک نئے راستے کا تعین ہو گا کیونکہ عمران خان ہی اس وقت کشمیریوں کی واحد امید ہیں اور اس وقت عمران خان ہی ہیں جو مودی کی آنکھوں میں انکھیں ڈال کر بات کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ میں نے آج پارٹی کی قیادت سے بھی کہا ہے کہ وہ جلسے میں کشمیر پر بات کریں اس سے ایک واضح پیغام کشمیری عوام کو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس جلسے سے ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کی کرپشن کے خاتمے کی بنیاد رکھی جائے گی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے اقتدار کا سورج طلوع ہونے کو ہے۔ پاکستان کے آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہو نگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات