فیصل آباد میں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام، پولیس نے تین دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

ْ فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) سی ٹی ڈی نے فیصل آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگرد حساس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے کہ فیصل آباد کے قریب سی ٹی ڈی حکام نے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرودں میں ولید احمد، شاہ نواز اور عامر شامل ہیں اور ان کے قبضے سے بارودی مواد، سیفٹی فیوز، ڈیٹو نیٹرز اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :