انتخابی فہرستوں میں اندراج، اخراج ودرستگی کیلئے عوامی مطالبے پر ہونے والی 30 اپریل تک توسیع کا آج آخری دن

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) صوبائی الیکشن کمشنر محمد یوسف خٹک نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں اندراج، اخراج ودرستگی کیلئے عوامی مطالبے پر ہونے والی 30 اپریل تک توسیع کا آج (پیر) آخری دن ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا ایسے خواتین وحضرات جنہوں نے ابھی تک عام انتخابات 2018ء کے لئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ اندراج اور کوائف کی در ستگی نہیں کروائی وہ اپنے قریبی ڈسپلے سینٹر اور ضلعی الیکشن کمشنر آفس میں موجود عملے سے فوری رابطہ کرکے اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بناتے ہوئے ایک ذمہ دار پاکستانی بنیں۔

انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے ووٹ کی معلومات حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ اندراج کے فارم اور قائم ڈسپلے سینٹر کی تفصیلات ویب سائیٹ www.ecp.gov.pkپر بھی دستیاب ہیں۔ فارم جمع کرواتے وقت لازمی اصل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور فارم کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی منسلک کریں۔ محمد یوسف خٹک نے کہا کہ خواتین مرد جنہوں نے ابھی تک اپنے ووٹ کا اندراج یا کوائف کی درستگی نہیں کروائی وہ فوری طور پر کروائیں تاکہ آپ کا ووٹ آپ کی آواز بن سکے۔

متعلقہ عنوان :