پاکستان رینجرز سندھ سچل ونگ کی جانب سے منگھوپیر میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

اتوار اپریل 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان رینجرز سندھ سچل ونگ کی جانب سے منگھوپیر میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ منگھوپیر کے علاقے گرم چشمہ ملا جان محمد گوٹھ میں لگایا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر سمیت لیڈی ڈاکٹرز کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے میڈیکل کیمپ میں اپنا چیک اپ کرایا۔

(جاری ہے)

رینجرز فری میڈیکل کیمپ میں خون کے مختلف ٹیسٹ اور الٹراسائونڈ بھی کئے گئے۔ مریضوں کو طبی معائنے کے بعد فری ادویات بھی فراہم کی گئیں جبکہ کیمپ میں بچوں کے امراض، آنکھوں کے امراض، جلدی امراض اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ شام 5بجے تک جاری رہا۔ میڈیکل کیمپ میں خواتین، بچوں سمیت بزرگوں کی ایک بڑی تعداد نے چیک اپ کرایا۔