کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تحت آٹھویں ویج بورڈ کے قیام پر یوم تشکر کی تقریب کا انعقاد آج ہوگا

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تحت آٹھویں ویج بورڈ کے قیام پر یوم تشکر کی تقریب کا انعقاد 30اپریل بروز پیر شام 5 بجے کراچی پریس کلب میں نجیب ٹیرس پر کیا گیا ہے جس سے پی ایف یو جے اور ایپنک کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

تمام صحافی دوستوں اور اخباری کارکنوں سے درخواست ہے کہ پابندی وقت کے ساتھ تقریب میں شریک ہوکر اپنے قائدین سے اظہار تشکر کریں۔ آپ کے اتحاد اور ان کی کوششوں سے ہی آٹھویں ویج بورڈ کے قیام کا مشکل مرحلہ 18 سال کے طویل اور صبر آزما انتظار کے بعد ممکن ہوسکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :