فروغ علم کیلئے مدارس دینیہ کاکردارانتہائی اہم ہے‘ڈاکٹرراغب حسین نعیمی

اسلام کی سچے پیروکاردنیابھر میں امن کے قیام اورانسانی فلاح وبہبود میںمصروف عمل ہیں،ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ معاشرے کی اصلاح اورتعلیم کے فروغ میں مدارس ا ہل سنت کاکردارقابل فخر،لائق تحسین ہے،ظہرانے سے خطاب

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ فروغ علم کیلئے مدارس دینیہ کاکردارانتہائی اہم ہے۔اسلام کی سچے پیروکاردنیابھر میں امن کے قیام اورانسانی فلاح وبہبود میںمصروف عمل ہیں۔دینی اقدار کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،دین کی ترویج،وطن کی تعمیروترقی،معاشرے کی اصلاح اورتعلیم کے فروغ میں مدارس ا ہل سنت کاکردارقابل فخر ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ کے اعزاز میںدیئے گئے ظہرانے کے موقع پر اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ مدارس رشدو ہدایت کے سرچشمہ اورعلم و حکمت کے مراکز ہیں۔

(جاری ہے)

قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل کئے بغیر دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن نہیں۔علم ہی انسانوں کی ترقی کاذریعہ ہے،دین اسلا م ہرانسان کو علم وتحقیق کی دعوت دیتاہے۔

اسلام میں ہرمسلمان پر تعلیم کاحصول فرض قراردیا گیاہے،دینی تعلیمات کافروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ظہرانے میںشیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی،شیخ الحدیث مفتی انورالقادری،مولانا غلام نصیر الدین چشتی،مولانا محمدمحبوب احمد،مفتی محمدہاشم رضوی ، مولاناکلیم فاروقی،مفتی محمدعمران حنفی،ڈاکٹرمحمدسیلمان قادری،مفتی سید زین العابدین شاہ،مفتی غلام مرتضی نقشبندی،مولانا محب الرسول ، مفتی محمدمدنی،مولانا صابرحسین،مولانا غلام یاسین قادری،مولانا ارشدجاوید ،پیر فاروق احمد،قاری محمدمبشر احمد،قاری محمدامین بھٹی،مولانا محمدسلیم نعیمی سمیت دیگر شعبہ جات کے اساتذہ کرام نے بھرپورشرکت کی۔

اس موقع پر مولانا صابر حسین کو2سالہ تدریسی خدمات پر گلدستہ انتظامیہ کی طرف سے گلدستہ پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :