حکومت پنجاب ریٹائرڈ ملازمین کا رہائشی منصوبہ ابتدائی پلان کے مطابق مکمل کرے ‘ثناء اللہ اختر

اتوار اپریل 19:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اڈیالہ روڈ راولپنڈی پر ریٹائر ڈملازمین کے رہائشی منصوبے کو ابتدائی پروگرام کے مطابق مکمل کرے تاکہ قوائد و ضوابظ کی بندی ہو سکے نیز عمر رسیدہ افراد رہائش گاہوں کی تعمیر کے عمل کے دوران پیش آنے والی دشواریوں سے محفوط ہو سکیں- انہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس میں کیا جس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیادز اکمل نے شریک تھے - انہوں نے کہا کہ مذکورہ مقام پر 45ہزار کنال آراضی پر ریٹائر ملازمین کی رہائش گاہیں تعمیر ہونی تھی جہاں اب تک واٹر سپلائی بجلی کی فراہمی وغیرہ کا ابتدائی کام مکمل کرنے کے علاوہ 3ہزاد کے قریب پلاٹ بناے گے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہاں رہاشی مکانات کی تعمیر کے بغیر ہی پلاٹ الاٹ کرنا شروع کر دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پراوگرام میں اس تبدیلی سے متعلقہ افراد تعمیر اتی مشکلات سے بچنے کے لیے اپنے پلاٹون کو فروخت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح مذکورہ منصوبے کے مقاصد حاصل نہ ہو سکیں گے اس لیے اصل پلان کے مطابق حکومت مکانات تعمیر کرے جس کے اخراجات ملازمین نے سروس کے دوران جمع کرے ہیں اور کچھ مزید ادائیگوں کے بعد بقاے رقوم اقساط میں ادا کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :