جنوبی وزیرستان ایجنسی کے ہیڈکواٹر وانا میں ہزاروں قبائل کا موبائل نیٹ ورک کھولنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2018ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی کے ہیڈکواٹر وانا میں ہزاروں قبائل کا موبائل نیٹ ورک کھولنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے پولٹیکل انتظامیہ سے بات چیت کے بعد مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ آنے والے پانچ دنوں میں ان مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک قبائل رستم بازار وانا سے ہوتے ہوئے سکاؤٹس کیمپ وانا کے مین گیٹ پر پہنچ گئے جہاں پر سکاؤٹس فورس نے آنے جانے والے راستے بندکردئیے اور فورسز کو ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

سکاؤٹس فورس اور پولٹیکل انتظامیہ کے اعلیٰ افسران مین گیٹ پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات شروع کردئیے تاہم لوگوں نے تاحال سکاؤٹس کیمپ کے مین گیٹ پر دوگھنٹے تک دھرنا دیا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

دھرنے میں شریک لوگوں کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ وانا میں موبائل نیٹ ورک کھول دیا جائے ہمیں پاکستان سے دور نہ رکھا جائے اپنے عزیز واقارب سے رابطے بحال کئے جائیں۔

دھرنے میں رستم بازار وانا کے دوکاندار ،عام قبائلی اور نوجوان طبقہ شریک تھے۔واضح رہے کہ اس دھرنے میں وانا سیاسی اتحاد اور ڈگری کالج وانا کے فعال طلباء بھی شریک تھے۔پولٹیکل انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد پر آمن دھرنا مظاہرین نے پانچ دنوں کیلئے موء خر کردیا۔مظاہرین کی طرف سے دس مذاکرات ٹیم نے اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ وانا کامران خٹک، پولٹیکل نائب تحصیلدار وانا فیض محمد ،سکاؤ ٹس فورس کی جانب سے کرنل عتیق اور میجر آنس بھی اس موقع پر موجود تھے۔