قصور، آتشزدگی کے تین واقعات میں لاکھوں کی گندم اور گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گیا

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

قصور۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) قصور اور نواح میں آتشزدگی کے تین واقعات میں لاکھوں کی گندم اور گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹبہ سرائے مغل میں کاشف کے گھر بجلی کا سرکٹ شارٹ ہونے سے آگ بھڑ ک اٹھی جس سے ہزار وں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا اور اسٹیل باغ قصور کے قریب واقع ایک فائبر گلاس کے گودام میں آگ بھڑکنے سے تین لاکھ روپے مالیت کا مال جل گیا جبکہ بھونیکے میں ناظم حسین اور عابد حسین کے گندم کو آگ لگنے سے اسکی تین ایکٹر گندم جل گئی ۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :