راہزنی کی تین وارداتوں میں ڈاکوئوں نے شہریوں سے نقدی ،موٹرسائیکل لوٹ لی

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

قصور۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) قصورکے گردونواح میں راہزنی کی مختلف تین وارداتوں میں ڈاکوئوں نے شہریوں سے نقدی اور موٹرسائیکل لوٹ لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق جولاہوں والاکھوہ کے قریب سے دو ڈاکوئوں نے عبدالغفار سے موٹرسائیکل چھین لی اور کھڈیاں کے قریب واقع نہر کے قریب تین ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار زاہد سے اکیس ہزار کی رقم لوٹ لی ، پولیس تھانہ کھڈیاں خاص مصروف کاروائی ہے جبکہ نواحی گاوں لکھنیکے سے پانچ ڈاکوئوں نے کار سوار ارشد وغیرہ سے بارہ ہزار کی رقم لوٹ لی۔مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے۔

متعلقہ عنوان :