ْڈی پی او اوکاڑہ کا ضلع کے مختلف چرچزکا دورہ ، سیکورٹی اہلکار وں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

اوکاڑہ۔29 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ ہر شہری کو اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کرنے کا آئین اور قانون کے مطابق مکمل اختیار حاصل ہے دوران عبادت شہریوں کوتحفظ فراہم کرناپولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہا ر انہوںنے آج اچانک ضلع اوکاڑہ کے چرچز کے سیکورٹی انتظامات کا اچانک معائنہ کرنے کے بعد کیا ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے بغیر کسی اطلاع کے ضلع کے مختلف چرچزکا دورہ کیا اور وہاں پرمامور سیکورٹی اہلکار وں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس پر انہوںنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں اور ایس ایچ او ز کو ہدایت کی کہ جب تک چرچز میں آخر ی مسیح بھائی عبادت کے لئے موجود ہے سیکورٹی اہلکار بھی موجود رہیں گے اور عبادت گاہوں کے قریبی تمام علاقہ کی نگرانی بھی جاری رہے گی اس حوالہ سے پولیس موبائل اپنے فرائض منصبی ادا کرتے رہے گی کسی آفیسر یا اہلکار کی جانب سے غفلت ، کوتاہی اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی انہوںنے ڈی ایس پیز کو ہدائت دیتے ہوئے کہا کہ وہ گاہے بگائے تمام مسلمانوں اور اقلیت کی عبادت گاہوں کی سیکورٹی کا جائزہ لیتے رہیں ۔

متعلقہ عنوان :