مون سون ،چکلالہ کینٹ کے نالوں کی صفائی آئندہ ماہ شروع کرنے کا فیصلہ

نئے مالی سال کے لیے عوامی نمائندوں سے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بھی مانگ لی گئیں

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2018ء) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے آئندہ ماہ سے نالوں کی صفائی کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ،نئے مالی سال کے لیے عوامی نمائندوں سے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بھی مانگ لی گئیں ۔ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر چکلالہ نوید نواز نے اے پی پی کو بتایاکہ چکلالہ مون سون کے حوالے سے کینٹ کے تمام نالوں کی صفائی کاکام مئی میں شروع کر دیاجائے گا ۔

نالوں کی صفائی ایکسکویٹر مشین کے ذریعے کرائی جائے گی جبکہ صفائی کا یہ مئی میں ہی پایہ تکیمل تک پہنچا دیا جائے گا ۔ نوید نواز نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی گھر گھر صفائی مہم نیو لالہ زار وارڈ 9اور10 میں جاری ہے جبکہ گھر گھر صفائی مہم کے لیے 12نئے رکشے خریدنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ چکلالہ کینٹ بورڈ کے منتخب عوامی نمائندوں سے نئے مالی سال کے لیے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں تاکہ فنڈز کی دستیابی کے ساتھ ہی ان سکیموں کو نئے مالی سال میں مکمل کیا جاسکے ۔

انہوںنے اے پی پی کو بتایاکہ چکلالہ کینٹ کی حالیہ بورڈ میٹنگ میں 41رہائشی نقشوں کی منظوری دی گئی جبکہ راحیل شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے لیے کنسلٹنٹ کی ہائرنگ کی بھی منظوری دی گئی ۔ایک سوال کے جواب میں نوید نواز نے اے پی پی کو بتایاکہ مارچ میں ای دسترس پر 169شکایات ملیں جن میں سے 160بروقت حل کر لی گئیں ۔ان میں سے نو شکایات نالوں سے متعلقہ تھیں ۔اسی طرح فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی کے دوران لیبارٹری سے کھانوں کے 20نمونوں کی ان فٹ رپورٹ پر بھاری جرمانے بھی کیے گئے ۔انہوں نے بتایاکہ چکلالہ کینٹ کے سکولوں میں بہت جلد مزید تدریسی عملہ کی بھتی بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :