کراچی،شب برات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 مئی کو امتحانات ملتوی

اتوار اپریل 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) شب برات کے باعث کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے 2 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی ہوگئے جس کے بعد شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔۔کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے تاہم شب برات کے باعث انٹرکے امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ناظم امتحانات محمد جعفر کے مطابق 2 مئی کو سائنس گروپ کا فزکس کا پرچہ دوم جمعرات 17 مئی کو ہوگا جب کہ کامرس ریگولر اور پرائیوٹ گروپس کا اکاؤنٹنگ کا پرچہ دوم بھی 17 مئی کو دوپہر میں لیا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے 2 مئی کو ملتوی ہو نے والے کامرس ریگولر اور پرائیوٹ گروپ کا بزنس میتھس کا پرچہ اول 18 مئی کو منعقد ہوگا تاہم امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔#

متعلقہ عنوان :