سکھر،استعماری طاقتیں اسلام اور عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ،مولانا امجد خان

اتوار اپریل 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اور ایم ایم اے کے مرکزی رہنما مولانا امجد خان نے کہا ہے کہ استعماری طاقتیں اسلام اور عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ،اسلامی ممالک کو تباہ و برباد کیا جا رہا ہے ، حرمین شریفین دشمنوں کے نشانے پر ہے امت مسلمہ متحد ہو کر ان سازشوں اور منصوبوں کو ناکام بنائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے السادات ہائوس میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی میڈیا سیل کے رکن سید محمد آغا ایوب شاہ ، مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد ، مولانا عبدالحق مہر ، سید اسفند شاہ و دیگر رہنما موجود تھے مولانا امجد خان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام دشمن قوتین امت مسلمہ کا شیرزہ مزید بکھرنا چاہتی ہیں فرقہ واریت تعصاب کو ابھارنے کی کوشش کی جا رہی ہے شام ،، یمن کے حالات ان سازشوں کا نتیجہ ہے امت مسلمہ ہوش کے ناخن لیں ان کے بعد ایران ، پاکستان ، سعودیہ اور دیگر اسلامی ممالک ان کے حدف ہیں ہمیں اپنی باری کا انتظار کرنے کے بجائے آگے بڑھ کر اس باری کو روکنا ہوگا انہوںنے مزید کہا کہ ان حالت میں ایم ایم اے کی بحالی خوش آئند ہے تمام دینی قوتین اس کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں آئندہ الیکشن میں ایم ایم اے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اور نئی پارلیمانی قوت بن کر ابھریگی پاکستان کو توڑنے اور سکیولر ریاست بنانے والوںکے عزائم مٹی میں ملادینگے دینی مدارس کا تحفظ کیا جائیگا پاکستان کی سلامتی اور بقاء ،وحدت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ایم ایم اے کامیاب ہو کر ملک میں اسلامی نظام نافذ کریگی۔

#