نوشہرہ:پبی پولیس نے بھاری مقدار میں پنجاب اسلحہ سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی ،ایک ملزم گرفتار

ٹرک کے خفیہ خانوں سے 180 مختلف قسم کی بندوقیں اور مشین گنیںاور کلو چرس برآمد

اتوار اپریل 19:40

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) نوشہرہ:پبی پولیس نے بھاری مقدار میں پنجاب اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دہشت گردی کا منصوبہ خاک میں ملا دیا۔نوشہرہ دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام درہ ادم خیل سے بھاری مقدار میں پنجاب سمگل کیا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

نوشہرہ سید شہزاد ندیم بخاری کو انٹیلی جن ذرای،ْع سے اطلاع موصول ہوئی کہ آج کسی بھی وقت درہ آدم خیل سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور چرس پنجاب دہشت گردی کیلئے سمگل کی جائے گی جس پر DSP پبی لقمان خان کی سربراہی میں SHO پبی شاد علی خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کی گئی قومی شاہراہ جی ٹی روڈ پر ایک ٹرک جس پر افغانی نمبر پلیٹ تھی روکنے کا اشارہ کیا گیا جو پولیس پارٹی کو کراس کرتے ہوئے کچھ دور فاصلے پر کھڑی ہوگئی پولیس ٹرک کے پاس پہنچی تو ملزمان بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے ایک باچاعلی خان ساکن تیمر گرہ کو گرفتار کر کے گاڑی کی تلاشی لی گئی تو ٹرک کے خفیہ خانوں سے 180 مختلف قسم کی بندوقیں اور مشین گنیںاور کلو چرس برآمد کر لی گئیں جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔