سکھر،آئی ایس او اورمجلس وحدت المسلمین کاکوئٹہ میں بے قصور شیعہ ہزارہ افراد کے مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی سخت مذمت

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) آئی ایس او کے مرکزی صدر برادر انصر مہدی نے مجلس وحدت المسلمین کے ضلعی جنرل سیکریٹری چوہدری اظہر کے ہمراہ سکھرپریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ میں بے قصور شیعہ ہزارہ افراد کے مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اہل تشیع کے خلاف گھنائونی سازش قراردیا ہے پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ بے قصور معصوم افراد کے بے گناہ قتل عام ہو رہا ہے جس کے خلاف ملت تشیع پاکستان سراپا احتجاج ہے مگر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں حکومت اور قانون نافذکرنے والے ادارے ہوش کے ناخن لیں ہمیں انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے انہوںنے کہا کہ فلسطین ، شام ، یمن اور کشمیر پر امریکہ اسرائیل اور انڈیا اور سعودی کی گٹھ جوڑ منظور نہیں ہے سابقہ مرکزی صدر آئی ایس او برادر سید رحمن شاہ کے اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور انکی بازیابی کامطالبہ کرتے ہیں کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ 13مئی سے ناصر ملت قائد وھدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر پورے پاکستان میں امریکہ مردہ باد مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیگی ۔

#