سکھر، لاڑکانہ کی 7سالہ صائمہ جروار اور اسکے ورثاء کو انصاف فراہمی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) وائس آف سکھر کے زیر اہتمام لاڑکانہ کی رہائشی 7سالہ صائمہ جروار اور اسکے ورثاء کو انصاف فراہمی کے سلسلے میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا شرکاء نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے مظاہرے کی قیادت وائس آف سکھر کے چیئرمین فرہاد سومرو کر رہے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ صائمہ جروار کے سفاک قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا اور ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے واضع رہے کہ لاڑکانہ کی رہائشی 7 سالہ صائمہ جروار کو کچھ روز قبل زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔#

متعلقہ عنوان :