سکھر،مال بردار رکشہ ڈرائیور کا ٹریفک اہلکار کے خلاف احتجاج ، رشوت مانگے کا الزام

اتوار اپریل 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) مال بردار رکشہ ڈرائیور کا ٹریفک اہلکار کے خلاف احتجاج ، رشوت مانگے کا الزام تفصیلات کے مطابق الہہ آباد کالونی سکھر کے رہائشی علی حسن سومرونے سکھر ٹریفک پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سکھرپریس پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنے رکشہ گاڑے پر آرہا تھا کہ جیل موڑ کے قریب کھڑے ٹریفک پولیس اہلکاروں نے اسے روکا اور کاغذات طلب کئے کاغذات دیکھانے کے باوجود انہوں نے رشوت طلب کی انکار پر ساڑھے تین سو کا ناجائز چالان کاٹ دیا میں غریب رکشہ گاڑی چلانے والا دن بھر مزدوری کر کے سو دو سو روپے کماتا ہوں چالان کہاں سے بھرو متاثرہ شخص نے بالا حکام ٹریفک پولیس کی مبینہ زیادتی کا کانوٹس لیتے ہوئے انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

#