سکھر،شب برآت کی آمد ، قبرستانوں میں صفائی کی ابتر حالت ،سماجی تنظیم کا احتجاج

بلدیاتی افسران کے خلاف نعرے بازی

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) شب برآت کی آمد ، شہر کے قبرستانوں میں صفائی کی ابتر حالت ،سماجی تنظیم کا احتجاج ، بلدیاتی افسران کے خلاف نعرے بازی کی تفصیلات کے مطابق ضلع انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث بچل شاہ میانی ، مائیکرو کالونی ، نواں گوٹھ ، بابن شاہ کالونی کے قبر ستانوں میں قبضہ مافیا کی جانب سے قبروں کو مسمار اور گندہ پانی چھوڑ نے کا سلسلہ جاری قبرستان میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور قبروں کو مسمار کر کے قبضہ کرنے والے عمل کے خلاف غریب بچائوسوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن بچل شاہ میانی کے زیر اہتمام علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے سکھر پریس کلب کے سامنے جہانگیر بھیو ،رمضان چوہان ودیگر کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے کے بااثر بلڈر مافیا کے کارندوںنے علاقے کے واحد قبرستان کو کچہری کنڈی بنا رکھی ہے اور قبروں کو مسمار کے پلاٹ بنا کر ان پر قبضہ اور تعمیرات کی جا رہی ہے نصف قبرستان پر قبضہ مافیا نے قبضہ کر رکھا شکایات پر علاقہ مکینوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر کے پولیس کی مدد سے حراساں کیا جاتا ہے مظاہرین نے بالا حکام سے قبرستان پر قبضہ ختم کرانے اور ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب میونسپل کارپوریشن سکھر کے میئر ارسلان شیخ کے احکامات کے باوجود بابن شاہ کالونی ، نواں گوٹھ ، سمیت شہر کے دیگر قبرستانوں میں شب برات کے موقع پر صفائی و ستھرائی ، اسٹریٹ لائٹس کے انتظامات نہ ہونے پرسنی تحریک کے حافظ محبوب علی سہتو ، پاکستان سنی تحریک کے نور احمد قاسمی ، رضوان قادری ، جے یو پی کے مشرف محمود قادری ، صاحبزادہ حامد محمود فیضی دیگر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقدس رات میں شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے آتے ہیں مگر بلدیہ سکھر نے اب تک قبرستانوں میں زائرین کی سہولت کیلئے کوئی انتظامات نہیں کئے ہیں رہنمائوں سے ملطالبہ کیا ہے کہ قبرستانوں ، مساجد ، امام بارگاہوں کے اطراف صفائی و ستھرائی کے انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

#