سکھر،پاکستان سنی تحریک کی جانب سے شب برات کے حوالے سے اجلاس

قبرستانوں ،درگاہوں اور مساجدوں میں عوام کے لیے بہتر سیکورٹی دی جائے ،مطالبہ

اتوار اپریل 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2018ء) پاکستان سنی تحریک سکھر کی جانب سے شب برات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا ، جس میں حافظ اسلم سلطانی ، قاری نازک سعیدی ، حافظ مٹھل قاسمی، سید ارشاد علی شاہ، کاشف قادری، طالب حسین میرانی، ولی عباسی، عبدالصمد قادری و دیگر موجود تھے، نور احمد قاسمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شب برات کی رات بڑی عظمتوں اور برکتوں والی رات ہوتی ہے ، اس رات کو ہمارے نامہ اعمال کا حساب کتاب ہوتا ہے، اسی برکت والی رات کے حوالے سے قائد تحریک شہید محمد سلیم قادری کے دئیے ہوئے مشن کو ہم قبرستان، درگاہوں ، مساجدوں میں پانی ، شربت، چائے کی سبیل لگا کراپنے نامہ اعمال میں نیکیوں کا اضافہ کرتے ہیں، جس میں ہمارے ذمہ داران کارکنان کی عوام کے لیے بے حد خدمت ہوتی ہے ہم انتظامیہ اور میئر ڈپٹی میئر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قبرستانوں ،درگاہوں اور مساجدوں میں عوام کے لیے بہتر سیکورٹی دی جائے اور قبرستانوں اور مساجدوں میں عوام کی سہولت کے لیے اسٹریٹ لائٹیں ، صفائی ستھرائی کے بہتر انتظاما۱ت کیے جائیں، اور واپڈا سیپکو سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ خدا کے واسطے اس بابرکت کی رات کو لوڈشیڈنگ نہ کر کے اپنے لیے عوام سے اس بابرکتی رات میں دُعائیں لیں ۔

#