سکھر ،شب برأت کیت موقع پر نواں گوٹھ قبرستان میں شب بیداری کا خصوصی اجتماع ہوگا،علامہ رضوان خان

اتوار 29 اپریل 2018 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2018ء) شب برأت کے مبارک اور پرمسرت موقع پر نواں گوٹھ قبرستان میں شب بیداری کا خصوصی اجتماع ہوگا جس کی تیاریاں اور انتظامات کے سلسلے میں جامع رسولی مسجد کے خطیب علامہ رضوان خان کی زیر صدارت منتظمین کا ایک اجلاس نواں گوٹھ قبرستان میں پیر عبدالاحد قادری کے مزار کے احاطے میں ہوا جس میں شب برأت کے خصوصی اجتماع کے منتظمین نے خصوصی شرکت کی ۔

مولانا رضوان خان نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شب برأت کے موقع پر نواں گوٹھ قبرستان میں ایمان افروز شب بیداری کا خصوصی اجتماع ہوگا جس میں علمائے کرام قراء حضرات ،نعت خواں شرکت کرینگے ۔ شب برأت کے خصوصی اجتماع میں تلاوت، نعت خوانی، ذکر الٰہی، صلوة التسبیح، اصلاحی بیان اور خصوصی دعا کرائی جائے گی جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے کہا کہ وہ نواں گوٹھ قبرستان میں شب برأت کے موقع پر ہونے والے بڑے اجتماع کی سیکورٹی، گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی حفاظت کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ مولانا رضوان خان نے کہا کہ شب برأت کی عظیم مبارک اور پرمسرت رات مسلمانوں کیلئے ایک بیش بہا تحفہ ہے اہل ایمان اس رات میں خالق کائنات کے حضور میں عبادات کرکے اپنی بخشش اور مغفرت کے موقع پر کسی صورت فراموش نہ کریں سال بھر میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے شب برأت کا موقع کسی بڑے انعام سے کم نہیں ہے ہمیں چاہئے کہ ہم حضورت نبی کریم ﷺ کے فرمان عالیشان کے مطابق شب برأت میں قرآن پاک کی تلاوت، ذکر اذکار نوافل کی ادائیگی، قبرستانوں میں حاضری، مزارات اولیاء پر فاتحہ خوانی سمیت نیکی کے کام کریں تاکہ ہماری دنیا و آخرت سنور جائے۔

#

متعلقہ عنوان :